اقوام متحدہ ۔27فروری (اے پی پی):اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ 2025 کے دوران دنیا بھر میں 7 ہزار 667 غیر قانونی تارکین وطن ہلاک اورلاپتہ ہوئے ۔ چینی خبررساں ادارے شنہوا کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ یہ اعداد و شمار انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کی تازہ رپورٹ پر مبنی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ہجرت کے …
دنیا بھر میں 2025 کے دوران 7 ہزار 667 غیر قانونی تارکین وطن ہلاک اورلاپتہ ہوئے، اقوام متحدہ

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔27فروری (اے پی پی):اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ 2025 کے دوران دنیا بھر میں 7 ہزار 667 غیر قانونی تارکین وطن ہلاک اورلاپتہ ہوئے ۔ چینی خبررساں ادارے شنہوا کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ یہ اعداد و شمار انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کی تازہ رپورٹ پر مبنی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ہجرت کے دوران غیر قانونی تارکین کے لئے سمندری راستے سب سے زیادہ خطرناک ثابت ہوئے، بحیرۂ روم میں کم از کم 2 ہزار 185 افراد ہلاک یا لاپتا ہوئے جبکہ مغربی افریقا سے بحرِ اوقیانوس کے راستے کینری جزائر کی جانب جانے والے 1 ہزار 214 افراد کی اموات یا گمشدگیاں درج کی گئیں۔ترجمان نے کہا کہ اگرچہ گزشتہ برس کے مقابلے میں اموات کی تعداد میں کمی آئی ہے، تاہم اندیشہ ہے کہ اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو۔
ادارے کے مطابق سن 2024ء میں تقریباً 9 ہزار 200 افراد ہجرت کے دوران ہلاک یا لاپتا ہوئے ، جو رواں سال کے مقابلے میں زیادہ تعداد ہے۔ اقوام متحدہ نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے محفوظ اور باوقار ہجرت کو یقینی بنانے کے اقدامات کیے جائیں۔








