اقوام متحدہ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) دنیا عالمی ترقیاتی ایجنڈے پر عملدرآمد میں مقبوضہ علاقوں کے مکینوں کو نظر انداز نہ کرے۔ یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی کی سیکنڈ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اس بات کو یقینی بنائے کہ نوآبادیاتی اور غیر ملکی تسلط والے علاقوں کے مکین پائیدار ترقی …
دنیا عالمی ترقیاتی ایجنڈے پر عملدرآمد میں مقبوضہ علاقوں کے مکینوں کو نظر انداز نہ کرے، ، ڈاکٹر ملیحہ لودھی

مزید خبریں
اقوام متحدہ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) دنیا عالمی ترقیاتی ایجنڈے پر عملدرآمد میں مقبوضہ علاقوں کے مکینوں کو نظر انداز نہ کرے۔ یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی کی سیکنڈ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اس بات کو یقینی بنائے کہ نوآبادیاتی اور غیر ملکی تسلط والے علاقوں کے مکین پائیدار ترقی کے اہداف 2030ءکے حوالے سے غربت کے خاتمہ، ناانصافی کے خلاف جہدو جہد اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے ایجنڈے پر عملدرآمد میں دوسروں سے پیچھے نہ رہ جائیں۔اقتصادی اور مالیاتی امور کی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں انہوں کہا کہ نوآبادیاتی اور غیر ملکی قبضے اقتصادی اور سماجی ترقی کی راہ کے ساتھ ساتھ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میںبھی ایک بڑی رکاوٹ ہیں۔








