دنیا میں 1 کروڑ افراد خسرے کا شکار ہیں، عالمی ادارہ صحت

نیویارک ۔ 9 دسمبر (اے پی پی) عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہینوم نے کہا ہےکہ دنیا میں 1 کروڑ افراد خسرے کا شکار ہیں جس میں سے تقریبا 14 لاکھ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔ ہلاک ہونے والوں میں اکثریت بچوں کی ہے جن کی عمریں 5 سال سے کم ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر نے کہا کہ گزشتہ 2018 میں خسرہ …

نیویارک ۔ 9 دسمبر (اے پی پی) عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہینوم نے کہا ہےکہ دنیا میں 1 کروڑ افراد خسرے کا شکار ہیں جس میں سے تقریبا 14 لاکھ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔ ہلاک ہونے والوں میں اکثریت بچوں کی ہے جن کی عمریں 5 سال سے کم ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر نے کہا کہ گزشتہ 2018 میں خسرہ سے ہلاک ہونے والوں کی بڑی تعداد کو خسرہ سے بچاو¿ کے مطلوبہ ٹیکے نہیں مل سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ خسرہ سے ویکسین کے ذریعے بچا جا سکتا ہے، اس طرح کے مرض سے کسی بھی بچے کاہلاک ہونا درحقیقت بچوں کو تحفظ فراہم کرنے میں اجتماعی ناکامی ہے۔ انہوں نے مذید کہا کہ نومبر تک کے ابتدائی اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ خسرہ سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں تین گنا زیادہ ہو چکی ہے۔