اٹلی میں پولیس نے ایک اپارٹمنٹ کی دیواروں، فرش اور فرنیچر میں چھپائی گئی 32 لاکھ یورو (36 لاکھ ڈالر) کی نقد رقم برآمد کرلی، جبکہ کارروائی کے دوران 34 افراد کو گرفتار کیا گیا۔سی این این کے مطابق نیپلز کے علاقے کایانو میں چھاپے کے دوران ’اینٹی مافیا‘ اہلکاروں نے ایک گھر سے 50 یورو کے نوٹوں کی شکل میں بڑی مقدار میں نقد رقم برآمد کی۔
اٹلی میں پولیس کی کارروائی، گھر کی دیواروں، فرش اور فرنیچر سے 32 لاکھ یورو برآمد

مزید خبریں
روم ۔24ستمبر (اے پی پی):اٹلی میں پولیس نے ایک اپارٹمنٹ کی دیواروں، فرش اور فرنیچر میں چھپائی گئی 32 لاکھ یورو (36 لاکھ ڈالر) کی نقد رقم برآمد کرلی، جبکہ کارروائی کے دوران 34 افراد کو گرفتار کیا گیا۔سی این این کے مطابق نیپلز کے علاقے کایانو میں چھاپے کے دوران ’اینٹی مافیا‘ اہلکاروں نے ایک گھر سے 50 یورو کے نوٹوں کی شکل میں بڑی مقدار میں نقد رقم برآمد کی۔
نیپلز کی کارابینیری ملٹری پولیس کے مطابق رقم کو پلاسٹک میں لپیٹ کر فرش اور دیواروں کی ٹائلز کے نیچے، جبکہ الماریوں کے خفیہ خانوں میں ترتیب سے چھپایا گیا تھا۔بعدازاں پولیس اہلکاروں نے رقم پلاسٹک کی بالٹیوں میں ڈال کر بکتر بند گاڑی میں منتقل کردی۔حکام نے بتایا کہ کارروائی کے دوران 11 قیمتی رولیکس گھڑیاں، ہتھیار اور منشیات کی فروخت سے متعلق سامان بھی برآمد کیا گیا۔
یہ کارروائی نیپلز کے اینٹی مافیا پراسیکیوٹر نکولا گراتیری کی سربراہی میں کئی ماہ سے جاری خفیہ آپریشن کا حصہ تھی۔گراتیری نے بتایا کہ حکام نے جیل میں موجود مبینہ مافیا ارکان کے موبائل فونز کی نگرانی کی، جو ان کے رشتہ داروں کے ذریعے جیل میں پہنچائے گئے تھے۔حکام کے مطابق انہیں مخبروں سے اطلاعات موصول ہوئی تھیں، جنہوں نے تحفظ کے بدلے پراسیکیوٹرز کو شواہد فراہم کیے۔
C:mry/R:mry








