لیبیا میں سیلاب کے باعث ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق

لیبیا کے بلیک ماؤنٹینز کے علاقے وادی زاگر میں سیلابی پانی میں گاڑی بہہ جانے کے باعث ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔شنہوا کے مطابق حادثے میں ایک شخص، اس کی اہلیہ اور بیٹی اس وقت جان کی بازی ہار گئے جب ان کی گاڑی سیلابی پانی میں ڈوب گئی۔لیبیا کے قومی محکمہ موسمیات نے بدھ کو ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ چند روز کے دوران …

طرابلس ۔24ستمبر (اے پی پی):لیبیا کے بلیک ماؤنٹینز کے علاقے وادی زاگر میں سیلابی پانی میں گاڑی بہہ جانے کے باعث ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔شنہوا کے مطابق حادثے میں ایک شخص، اس کی اہلیہ اور بیٹی اس وقت جان کی بازی ہار گئے جب ان کی گاڑی سیلابی پانی میں ڈوب گئی۔لیبیا کے قومی محکمہ موسمیات نے بدھ کو ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ چند روز کے دوران موسم کی صورتحال غیر مستحکم رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے خبردار کیا ہے۔

محکمے کے مطابق جنوبی، وسطی اور مغربی لیبیا کے بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارشیں متوقع ہیں، جس کے نتیجے میں وادیوں میں طغیانی اور نشیبی علاقوں میں پانی کی سطح بلند ہونے کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات نے نارنجی سطح کی وارننگ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو سفر کے دوران احتیاط برتنے اور بارش کے دوران وادیوں اور نشیبی علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔