اوسلو ۔ 22 جون (اے پی پی) ہاکنگ کا انتباہ ماہر فزکس اسٹیفن ہاکنگ نے ناروے میں منعقدہ عالمی سائنسی میلے سے خطاب کے دوران کہا کہ دنیا جلد اسٹیروئیڈ بارش کی نذر ہو کر تباہ ہوجائے گی لہذا زندہ رہنے کےلئے ہمارے لیے نئے سیاروں کی دریافت کرنا ضروری ہو گیاہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کوئی سائنسی تحقیق نہیں بلکہ فزکس کے اصول ہیں لہذا خلاءمیں انسانی وجود کا …
دنیا کا وجود مٹ جائے گا دیگر سیاروں تک رسائی ناگزیر ہے، اسٹیفن ہاکنگ
مزید خبریں
اوسلو ۔ 22 جون (اے پی پی) ہاکنگ کا انتباہ ماہر فزکس اسٹیفن ہاکنگ نے ناروے میں منعقدہ عالمی سائنسی میلے سے خطاب کے دوران کہا کہ دنیا جلد اسٹیروئیڈ بارش کی نذر ہو کر تباہ ہوجائے گی لہذا زندہ رہنے کےلئے ہمارے لیے نئے سیاروں کی دریافت کرنا ضروری ہو گیاہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کوئی سائنسی تحقیق نہیں بلکہ فزکس کے اصول ہیں لہذا خلاءمیں انسانی وجود کا پھیلنا انسانیت کا مستقبل بدل سکتاہے جس کےلئے فوری اقدامات کرنا ہونگے۔ ہاکنگ نے کہا کہ ہمیں مریخ اور چاند کے علاوہ دیگر نظام شمسی کی جانب بھی توجہ دینا ہوگی ،اس سلسلے میں اسٹیفن ہاکنگ نے روسی ارب پتی یوری میلنر کے پروگرام "بریک تھرو اسٹارٹ شاٹ” کی مثال دی۔







