دنیا کو کاروباری اداروں، ملازمتوں کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

اقوام متحدہ۔ 19 جون (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریش نے کورونا وائرس کے دوران ملازمتوں کے تحفظ پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کورونا وائرس اور ملازمتوں پر پالیسی سے متعلق وڈیو پیغام میں کہا کہ کورونا وباء نے جہاں پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے وہاں اس وباء نے دنیا بھر کی معیشت کو بھی شدید متاثر کیا ہے جس کے …

اقوام متحدہ۔ 19 جون (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریش نے کورونا وائرس کے دوران ملازمتوں کے تحفظ پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کورونا وائرس اور ملازمتوں پر پالیسی سے متعلق وڈیو پیغام میں کہا کہ کورونا وباء نے جہاں پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے وہاں اس وباء نے دنیا بھر کی معیشت کو بھی شدید متاثر کیا ہے جس کے باعث لاکھوں ملازمتیں ختم ہو گئیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا بحران پہلے سے موجود مالی مشکلات، بے چینی اور عدم اطمینان کو مزید ہوا دے رہا ہے کیونکہ کورونا وائرس کے بڑے پیمانے پر بے روزگاری اور مالی نقصان دنیا کے ممالک اور خطوں میں نہ صرف معاشرتی ہم آہنگی کو متاثر کر رہا ہے بلکہ انہیں سماجی، سیاسی اور معاشی طور پر غیرمستحکم کر رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ دنیا کو خطروں کے دوران کام کرنے والے کارکنوں، کاروباری اداروں ، ملازمتوں اور آمدنی سے متعلق فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے نیز لاک ڈائون میں نرمی کے بعد صحت اور اقتصادی سرگرمیوں پر بھرپور توجہ مرکوز کرنے، خواتین اور دیگر افراد کے لیے کام کے دوران سے محفوظ ماحول کی فراہمی ، اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے نئی اور مہذب ملامتیں تخلیق کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا بحران کے بعد معمول کی طرف واپس آنے سے متعلق اقدامات کے لیے مزید بات چیت کی ضرورت ہے لیکن اس بات کو بھی نظرانداز نہیں کیا سکتا کہ دنیا کورونا بحران سے قبل کے حالات پر واپس آنے کے لیے بہت وقت لگ سکتا ہے کیونکہ کورونا بحران کے دوران بڑھتی ہوئی عدم مساوات ، نظامی صنفی امتیاز ، نوجوانوں کے لئے مواقع کی کمی، مستقل اجرت ، بے قابو ہوتی موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء نے بڑے پیمانے پرکوتاہیوں اور غلطیوں کو بے نقاب کیا ہے جنہیں ٹھیک کرنا ہو گا لہذا اب وقت آگیا ہے کہ جامع اور لچکدار بحالی کے طور پر عمدہ کام پیدا کرنے کے لئے مربوط عالمی ، علاقائی اور قومی کوششیں کرنی چاہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر سطح پر بروقت اقدامات اور 2030 ء کے پائیدار ترقی کے ایجنڈا کے اصول پر عمل پیرا ہو کر بہتر ملازمتوں کے مواقع اور مساوی سلوک سے روشن مستقبل کی طرف بڑھتے ہوئے دنیا اس بحران سے مضبوطی سے نکل سکتی ہے۔

مزید خبریں