اقوام متحدہ ۔ 15 اپریل (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے کہا ہے کہ دنیا کو کورونا وائرس کے ساتھ ساتھ اس کے متعلق غلط اطلاعات کی خطرناک وباء کا بھی سامنا ہے اور صرف ویکسین سے ہی عوام کے اعتماد کو بحال کیا جاسکتا ہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے گزشتہ روز اپنے وڈیو پیغام میں کہا کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر …
دنیا کو کورونا وائرس کے ساتھ ساتھ غلط اطلاعات کی خطرناک وباء کا بھی سامنا ہے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔ 15 اپریل (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے کہا ہے کہ دنیا کو کورونا وائرس کے ساتھ ساتھ اس کے متعلق غلط اطلاعات کی خطرناک وباء کا بھی سامنا ہے اور صرف ویکسین سے ہی عوام کے اعتماد کو بحال کیا جاسکتا ہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے گزشتہ روز اپنے وڈیو پیغام میں کہا کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں لوگ غیریقینی صورتحال اور خوف سے دوچار ہیں، وہ جاننا چاہتے ہیں کہ وہ کیا کریں اور کس سے مشورہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے متعلق سائنسی حقائق کو مسخ کرنا اور جان بوجھ کر لاعملی ایک زہر ہے جو دوسری جنگ عظیم کے بعد انتہائی مشکل بحران ہے جس سے بہت سی زندگیوں کو خطرہ ہے لہذا اقوام متحدہ کورونا وائرس سے متعلق غلط معلومات کو روکنے کے لیے خصوصی مواصلاتی منصوبہ تشکیل دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت سائنس اور اتحاد و یکجہتی کا ہے لیکن اس کے باوجود عالمی سطح پر غلط فیمی پھیل رہی ہے۔ سیکرٹری جنرل نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچائو کے لیے مضر صحت مشورے اور سانپ کے تیل سے اس کا حل تلاش کرنے کی غلط معلومات سے لوگوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے، جنگلی سازش کے نظریات انٹرنیٹ کو متاثر کر رہے ہیں، لوگوں اور گروہوں میں نفرت انگیزی پھیل رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وباء سے متعلق غلط اطلاعات پھیلانا از خود ایک بیماری ہے اور اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے ویکسین اور سائنس پر بھروسہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے غلط معلومات اور ازخود کہانیوں کا جائزہ لینے والے صحافیوں اور دیگر افراد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور سوشل میڈیا کمپنیاں کورونا وائرس سے متعلق نقصان دہ اور غلط پوسٹس کی روک تھام کے لیے مزید کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ان اداروں پر اعتماد کرنا چاہیے جو ذمہ دارانہ انداز میں کورونا وائرس کو روکنے کے لیے کام کر رہے ہیں اور یہی نہیںبلکہ لوگوں کو اس وقت ایک دوسرے پر بھی اعتماد کرنا ہو گا۔ انہوں نے حکومتوں پر زور دیا کہ وہ انسانی حقوق کا تحفظ کریں اور مل کر غلط، جھوٹی اور بے بنیاد اطلاعات کو مسترد کریں۔








