اسلام آباد ۔ 5 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد نے کہا ہے کہ دنیا کے غیر معمولی حیاتیاتی ایکو خطوں کے 200نمایاں ترین عالمی ایکو سسٹمز میں پاکستان کے چار حیاتیاتی سسٹمز شامل کئے گئے ہیں ۔ یہ بات انہوں نے پیر کو ماحولیات کا عالمی دن منانے کے سلسلے میں یہاں مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس کا …
دنیا کے غیر معمولی حیاتیاتی علاقائی ایکو کے 200نمایاں ترین حیاتیاتی نظاموں میں پاکستان کے چار حیاتیاتی نظام شامل کئے گئے ہیں ،زاہد حامد

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد نے کہا ہے کہ دنیا کے غیر معمولی حیاتیاتی ایکو خطوں کے 200نمایاں ترین عالمی ایکو سسٹمز میں پاکستان کے چار حیاتیاتی سسٹمز شامل کئے گئے ہیں ۔ یہ بات انہوں نے پیر کو ماحولیات کا عالمی دن منانے کے سلسلے میں یہاں مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس کا اہتمام سارک انرجی سینٹر اور وزارت ماحولیاتی کے اشتراک سے کیا گیا تھا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے تمام حکومتوں اور اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں پر ماحولیات کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا تھا جس کے نتیجہ میں ماحولیات اور ایکو ماحول کو درپیش تمام مسائل کے حل کے لئے جو منصوبے اور پالیسیاں بنائی گئیں ان میں نہ صرف سیاسی عزم کیا گیا بلکہ اس سے عوام کے کھانے پینے اور رہن سہن کی عادات میں بھی تبدیلیاں آئیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 5جون کو ماحولیات کا دن قرار دیا تھا جو کہ پاکستان میں بھی ہر سال جوش و جذبہ سے منایا جاتا ہے اور ماحول سے متعلقہ سول سوسائٹی کی تنظیمیں حکومت کے تعاون سے تقریبات منعقد کرتی ہیں ۔





