دوحہ میں عالمی تجارتی نمائش ” میں شرکت کے خواہشمند تجارتی اداروں سے درخواستیں طلب

اسلام آباد ۔ 7 جنوری (اے پی پی) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے دوحہ میں منعقد ہونے والی تین روزہ عالمی تجارتی نمائش ”فوڈیکس قطر“ میں شرکت کے خواہشمند تجارتی اداروں سے 19 جنوری 2018ءتک درخواستیں طلب کی ہیں۔ اتھارٹی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق عالمی تجارتی نمائش کا انعقاد 3 تا 5 اپریل 2018ءکو ہوگا جس میں کنفیکشنری، گراسریز، سمندری و جمی …

اسلام آباد ۔ 7 جنوری (اے پی پی) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے دوحہ میں منعقد ہونے والی تین روزہ عالمی تجارتی نمائش ”فوڈیکس قطر“ میں شرکت کے خواہشمند تجارتی اداروں سے 19 جنوری 2018ءتک درخواستیں طلب کی ہیں۔ اتھارٹی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق عالمی تجارتی نمائش کا انعقاد 3 تا 5 اپریل 2018ءکو ہوگا جس میں کنفیکشنری، گراسریز، سمندری و جمی ہوئی غذائیں، تازہ غذائیں، گوشت، بیکری، ڈیری مصنوعات اور دیگر غذائی مصنوعات تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات کی نمائش اور درآمد کندگان سے کاروباری معاملات طے کر سکیں گے جس سے ملکی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔

مزید خبریں

Leave a Reply