دودھ بردار گاڑیوں اور ملک شاپس کی چیکنگ ،ناقص دودھ تلف ،مقدمہ درج،ڈی جی

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے دودھ میں ملاوٹ اور جعلسازی کی روک تھام کے لیے پیر کو لاہور میں علی الصبح آپریشن کرتے ہوئے دودھ بردار گاڑیوں اور ملک شاپس کی چیکنگ کے دوران 3 ہزار 150 لیٹر ناقص دودھ تلف کر دیا۔

لاہور۔20جولائی (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی نے دودھ میں ملاوٹ اور جعلسازی کی روک تھام کے لیے پیر کو لاہور میں علی الصبح آپریشن کرتے ہوئے دودھ بردار گاڑیوں اور ملک شاپس کی چیکنگ کے دوران 3 ہزار 150 لیٹر ناقص دودھ تلف کر دیا۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کی ہدایت پر ڈیری سیفٹی اور ویجلنس ٹیموں نے 51 دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کی، جن میں سے 48 گاڑیاں معیار پر پورا اتریں جبکہ 3 کے نمونے فیل ہونے پر 3 ہزار 150 لیٹر ناقص دودھ تلف کر دیا گیا، سپلائرز کو جرمانے کیے گئے اور ایک مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد نے جاری بیان میں بتایا کہ کچا جیل روڈ پر واقع ایک ملک شاپ سے جعلی دودھ برآمد ہوا جسے موقع پر ہی تلف کر دیا گیا۔ دودھ میں پانی، ویجیٹیبل گھی، کیمیکلز اور دیگر ممنوعہ اجزا کی ملاوٹ پائی گئی جبکہ دہی جمانے کے لیے نان فوڈ گریڈ لکڑی اور برتن دھونے کے لیے سرف استعمال کیا جا رہا تھا۔راجہ منصور احمد کے مطابق تلف کیا گیا دودھ لاہور اور اس کے مضافاتی علاقوں میں فروخت کیا جانا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ویجلنس اور ڈیری سیفٹی ٹیموں کی طویل ریکی کے بعد جعلی دودھ فروخت کرنے والی دکان کو پکڑا گیا۔

مزید خبریں