ڈھاکہ۔25جولائی (اے پی پی):دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا پہلا دستہ ڈھاکہ سے دبئی کے راستے امریکی شہر لاڈرہل کے لیے روانہ ہو گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق پہلے گروپ میں شامل کھلاڑیوں میں سلمان علی آغا، صائم ایوب، فخر زمان، محمد نواز، ابرار احمد، خوشدل شاہ اور فہیم اشرف شامل ہیں جبکہ کوچز اور سپورٹ سٹاف بھی اس دستے کا حصہ ہیں۔ …
دورہ ویسٹ انڈیز کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا پہلا دستہ ڈھاکہ سے امریکی شہر لاڈرہل روانہ

مزید خبریں
ڈھاکہ۔25جولائی (اے پی پی):دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا پہلا دستہ ڈھاکہ سے دبئی کے راستے امریکی شہر لاڈرہل کے لیے روانہ ہو گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق پہلے گروپ میں شامل کھلاڑیوں میں سلمان علی آغا، صائم ایوب، فخر زمان، محمد نواز، ابرار احمد، خوشدل شاہ اور فہیم اشرف شامل ہیں جبکہ کوچز اور سپورٹ سٹاف بھی اس دستے کا حصہ ہیں۔ قومی ٹیم کا دوسرا دستہ (کل) ہفتہ کی شام ڈھاکہ سے لاڈرہل کے لیے روانہ ہو گا۔ پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹی 20 اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے الگ الگ ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے۔
سیریز کا آغاز 31 جولائی سے ہو گا جبکہ قومی ٹیم 27 جولائی کو امریکہ پہنچے گی۔ پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق 15 رکنی ٹی 20 سکواڈ میں سلمان علی آغا (کپتان)، حارث رئوف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، فہیم اشرف، فخر زمان، خوشدل شاہ، حسین طلعت، محمد نواز، حسن نواز، صائم ایوب، ابرار احمد، صاحبزادہ فرحان، محمد حارث اور سفیان مقیم شامل ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 31 جولائی، دوسرا 2 اگست اور تیسرا 3 اگست کو کھیلا جائے گا۔ یہ تینوں میچز امریکہ کے شہر لاڈرہل میں کھیلے جائیں گے۔ پی سی بی کے مطابق محمد رضوان کو ون ڈے ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کی ون ڈے سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ ون ڈے سکواڈ 16 کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جن میں محمد رضوان (کپتان)، سلمان علی آغا، بابر اعظم، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، فخر زمان، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، صائم ایوب، حسین طلعت، محمد نواز، حسن نواز، ابرار احمد، محمد حارث اور سفیان مقیم شامل ہیں۔ ون ڈے سیریز کے میچز 8، 10 اور 12 اگست کو ویسٹ انڈیز میں مختلف وینیوز پر شیڈول کیے گئے ہیں۔








