فیصل آباد۔ 06 نومبر (اے پی پی):ون ڈے کرکٹ سیریز کے دوسرے ایک روزہ انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی، جنوبی افریقہ نے سیریز 1ـ1 سے برابر کرلی، ون ڈے کرکٹ سیریز کا تیسرا اور آخری فیصلہ کن میچ 8 نومبر کو اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا جائیگا۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے پاکستان …
دوسرا ون ڈے : جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 06 نومبر (اے پی پی):ون ڈے کرکٹ سیریز کے دوسرے ایک روزہ انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی، جنوبی افریقہ نے سیریز 1ـ1 سے برابر کرلی، ون ڈے کرکٹ سیریز کا تیسرا اور آخری فیصلہ کن میچ 8 نومبر کو اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا جائیگا۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین ون ڈے کرکٹ سیریز کے دوسرے ایک روزہ انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔
پاکستان کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 269 رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ نے 270 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 41 ویں اوور میں پورا کرلیا ۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے اوپنر سائم ایوب، سلیمان اور محمد نواز نے ففٹیز سکور کیں۔ سائم ایوب نے 53 ، سلمان آغا نے 69 اور محمد نواز نے 4 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 59 رنز بنائے اور نمایاں بیٹسمین رہے۔ اوپنر فخر زمان بغیر کوئی رنز بنائے پولین لوٹ گئے۔
بابرعظم نے 11 محمد رضوان نے چار حسین طلت نے 10 فہیم اشر نے 28 شاہین شاہ افریدی نے ایک محمد وسیم نے 12 اور نسیم شاہ نے چھ رنز سکور کئے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے مینڈرے برجر نے عمدہ بالنگ کا مظاہرہ کیا انہوں نے 10 اوورز میں 46 رنز دئے اور چار وکٹیں حاصل کی اس کے بعد نقابہ پیٹر دوسرے کامیاب بالر رہے انہوں نے اٹھ اوورز میں 55 رنز دیے اور تین وکٹیں حاصل کی ۔کوربن بوشے نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پاکستان کی پہلی وکٹ 1 رنز،دوسری وکٹ 17 رنز ،تیسری وکٹ 22 رنز ،چوتھی وکٹ 114 رنز ،پانچویں وکٹ 131 رنز، چھٹی ویک 190 رنز ،ساتویں وکٹ 233 رنز اور اٹھویں وکٹ 234 رنز جبکہ نویں وکٹ 273 کے مجموعی سکور پر گری۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم نے 270 رنز کے ٹارگٹ کو ڈی کاک کی شاندار سینچری 123 رنز ناٹ آوٹ کی بدولت 41 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ اس سینچری میں 7 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے۔
ڈی کاک نے لہانڈرے پریٹوریس کے ساتھ 81 اور ٹونی ڈی ذروزی کے ساتھ 156 رنز کی شراکت دار اننگز کھیلی۔ لہانڈرے پریٹوریس نے 7 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 46 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ ٹونی ڈی ذروزی نے ففٹی سکور کرتے ہوئے 76 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 3 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے۔
پاکستان کی جانب سے محمد وسیم اور فہیم اشرف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ کوانٹن ڈی کاک کو فتح کن سینچری اور شاندار شراکت داریوں پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔








