دوسروں کی جنگ کا حصہ بننے پر پاکستان میں دہشت گردی آئی ہے،امریکہ اور روس سکون سے بیٹھے ہوئے ہیں ، خمیازہ ہم بھگت رہے ہیں ، خواجہ محمد آصف

اسلام آباد۔2فروری (اے پی پی):وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ جنرل ضیاء الحق اور مشرف کے دور میں دوسروں کی جنگ کا حصہ بننے پر پاکستان میں دہشت گردی آئی ہے، یہ دونوں شخصیات دنیا میں نہیں ہیں، پتہ نہیں کب تک ان فیصلوں کا خمیازہ ہمیں بھگتنا پڑے گا، ان غلطیوں کو درست کرنے کے لئے ہم خون اور قربانیاں دے رہے ہیں۔ پیر کو قومی …

اسلام آباد۔2فروری (اے پی پی):وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ جنرل ضیاء الحق اور مشرف کے دور میں دوسروں کی جنگ کا حصہ بننے پر پاکستان میں دہشت گردی آئی ہے، یہ دونوں شخصیات دنیا میں نہیں ہیں، پتہ نہیں کب تک ان فیصلوں کا خمیازہ ہمیں بھگتنا پڑے گا، ان غلطیوں کو درست کرنے کے لئے ہم خون اور قربانیاں دے رہے ہیں۔

پیر کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی اس بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ دوسروں کی جنگ کا جصہ بننے کی وجہ سے پاکستان میں دہشت گردی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ماضی میں ہاتھیوں کی جنگ میں پیسا گیا، امریکہ اور روس تو سکون سے بیٹھے ہوئے ہیں لیکن اس کا خمیازہ ہم بھگت رہے ہیں۔