دوسرے ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر کا کام جاری

اسلام آباد ۔ یکم جون (اے پی پی(ملک میں دوسرے ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر کا کام جاری ہے اور تیسرے سہ ماہی کے دوران اس کی تکمیل متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق ملک میں پہلے ایل این جی ری گیسیفیکیشن ٹرمینل نے 27 مارچ 2015ءکو کام شروع کیا تھا،مارچ2015ءسے لیکر اب تک اس ایل این جی ٹرمینل پر 83 بار سے زائد کارگو کی نقل وحمل ریکارڈ کی جاچکی …

اسلام آباد ۔ یکم جون (اے پی پی(ملک میں دوسرے ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر کا کام جاری ہے اور تیسرے سہ ماہی کے دوران اس کی تکمیل متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق ملک میں پہلے ایل این جی ری گیسیفیکیشن ٹرمینل نے 27 مارچ 2015ءکو کام شروع کیا تھا،مارچ2015ءسے لیکر اب تک اس ایل این جی ٹرمینل پر 83 بار سے زائد کارگو کی نقل وحمل ریکارڈ کی جاچکی ہے، اس ٹرمینل کی ری گیسیفیکیشن استعداد کار 600 ملین کیوبک فٹ یومیہ ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان این جی ٹرمینل لیمیٹڈ(پی ایل ٹی ایل) کی جانب سے پاکستان گیس پورٹ کمپنی کو دوسرے ٹرمینل کے قیام کی اجازت دیدی گئی ہے۔

Leave a Reply