دوسرے مزانسی سپر ٹی ٹونٹی لیگ میں جمعرات کو ایک میچ کا فیصلہ ہوگا

کیپ ٹائون ۔ 13 نومبر (اے پی پی) دوسرے مزانسی سپر ٹی ٹونٹی لیگ میں جمعرات کو ایک میچ کیپ ٹائون میں کھیلا جائے گا جس میں کیپ ٹائون بلیٹز اور دفاعی چیمپئن جوزی سٹارز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ کیپ ٹائون بلیٹز ٹیم کی قیادت کوئنٹن ڈی کاک کرینگے جبکہ جوزی سٹارز ٹمبا بایووما کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔ مزانسی سپر ٹی ٹونٹی لیگ جنوبی افریقہ میں جاری ہے جس میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ اپنے عروج کو پہنچ چکا ہے۔ لیگ میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزما ہیں جن میں دفاعی چیمپئن جوزی سٹارز، شووانے سپارٹنز، نیلسن منڈیلا بائے جینٹس، ڈربن ہیٹ، کیپ ٹائون بلیٹز اور پرل راکس شامل ہیں ۔ لیگ میں جوزی سٹارز کی ٹیم ٹائٹل کے دفاع کے لئے کوشاں ہے۔ لیگ میں فائنل سمیت 32 میچز کھیلے جائیں گے۔ دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان لیگ کا فائنل میچ 16 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔