دوہزار انیس ورلڈ کپ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کروں گا، یووراج سنگھ

ممبئی ۔ 19ستمبر (اے پی پی) بھارتی ٹیم کے آل راﺅنڈر یووراج سنگھ نے کہا ہے کہ آئندہ برس شیڈول آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے بعد اپنے مستقبل کے بارے فیصلہ کروں گا۔ ٹیم میں کم بیک کرنے کیلئے پر امید ہوں اور مقصد کے حصول کیلئے سرتوڑ کوشش کروں گا۔ یووراج سنگھ 2011ءمیں منعقدہ ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کے ہیرو تھے۔ انہوں نے میگا ایونٹ …

ممبئی ۔ 19ستمبر (اے پی پی) بھارتی ٹیم کے آل راﺅنڈر یووراج سنگھ نے کہا ہے کہ آئندہ برس شیڈول آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے بعد اپنے مستقبل کے بارے فیصلہ کروں گا۔ ٹیم میں کم بیک کرنے کیلئے پر امید ہوں اور مقصد کے حصول کیلئے سرتوڑ کوشش کروں گا۔ یووراج سنگھ 2011ءمیں منعقدہ ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کے ہیرو تھے۔ انہوں نے میگا ایونٹ میں عمدہ آل راﺅنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ٹیم کو 28 برس بعد عالمی چیمپئن بنوانے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا تاہم ان دنوں انہیں ٹیم سے دوری کا سامنا ہے جس کے باعث ان کے مستقبل پر سوالیہ نشان ثبت ہو گیا ہے۔ یووراج نے آخری بار جون 2017ءمیں ون ڈے میچ میں بھارتی ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ابھی کرکٹ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں اسلئے کھیل کو جاری رکھیں گے، آئندہ برس ہونے والے ورلڈکپ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کروں گا۔

مزید خبریں