دو روزہ سی سی اے ٹورنامنٹ جمعہ 16 جولائی سے شروع ہو گا

کراچی۔15جولائی (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) جمعہ 16 جولائی سے دو روزہ سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن ٹورنامنٹ (سی سی اے) 2021کی میزبانی کرنے کے لئے تیار ہے۔پی سی بی سے جمعرات کو یہاں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وسطی پنجاب ، خیبر پختونخوا اور سندھ کے میچز 16 جولائی سے ہوں گے۔ 24 جولائی سے بلوچستان اور جنوبی پنجاب میچوں کی میزبانی کریں گے جبکہ نادرن کے …

کراچی۔15جولائی (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) جمعہ 16 جولائی سے دو روزہ سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن ٹورنامنٹ (سی سی اے) 2021کی میزبانی کرنے کے لئے تیار ہے۔پی سی بی سے جمعرات کو یہاں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وسطی پنجاب ، خیبر پختونخوا اور سندھ کے میچز 16 جولائی سے ہوں گے۔ 24 جولائی سے بلوچستان اور جنوبی پنجاب میچوں کی میزبانی کریں گے جبکہ نادرن کے میچز 27 جولائی سے شروع ہوں گے۔

دو روزہ انٹر سٹی ٹورنامنٹ پی سی بی ڈومیسٹک سیزن 2021-22 میں فرسٹ کلاس، نان فرسٹ کلاس، 50 اوور اور 20 اوور مقابلوں کے لئے کرکٹ ایسوسی ایشن ٹیموں کی سلیکشن کا طریقہ کار ہے،یہ سلسلہ ستمبر سے شروع ہو گا۔ملک کے 50 سے زائد مقامات پر مجموعی طور پر 262 میچز ہوں گے جن میں آٹھ بین الاقوامی مقامات شامل ہیں ، اور 93 ٹیموں میں 1800 کے قریب کھلاڑی شامل ہیں۔ ان بین الاقوامی مقامات میں کوئٹہ میں بگٹی اسٹیڈیم ، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں جناح اسٹیڈیم ، فیصل آباد کا اقبال اسٹیڈیم ، سرگودھا میں اسپورٹس اسٹیڈیم ، حیدرآباد کا نیاز اسٹیڈیم ، ملتان کا ملتان کرکٹ اسٹیڈیم اور بہاولنگر میں ڈرائننگ اسٹیڈیم شامل ہیں۔

اس سطح پر پہلی بار ، پی سی بی نے 93 کوالیفائی کوچز کا تقرر کیا ہے جو کہ پی سی بی کی کرکٹ حکمت عملی کے عین مطابق ہیں۔اس کے علاوہ سابق کرکٹرز پی سی بی کی طرف سے روزگار کے مواقع فراہم کئے گئے ہیں۔ اس طریقے ک سے ایسے کرکٹرز کو کھیل کی طرف راغب کرنے ترغیب دی جارہی ہے ، جو کہ عملی طور پر کرکٹ سے ریٹائر ہوچکے ہیں وہ اپنے تجربے اورعلم کو اگلے منتقل کررہے ہیں۔

اس سطح پر میچ فیس وہ دوسرا قدم ہے جو پہلی بار متعارف کرایا گیا ہے۔ ہر کھلاڑی کو اب روزانہ الانسز کے علاوہ 5،000 میچ فیس بھی ملے گی۔ بہتر ، محفوظ اور صحت مند ماحول کی فراہمی کے لئے تمام سفر اور ہوٹلنگ پی سی بی کے ذریعے ان کے پہلے سے منظور شدہ سروس فراہم والوں کی طرف سے ہو گا۔

مزید خبریں