دو سال کے دوران ِ مراکز صحت پر حملوں میں ایک ہزار افراد مارے گئے، عالمی ادارہ صحت

دو سال کے دوران ِ مراکز صحت پر حملوں میں ایک ہزار افراد مارے گئے، عالمی ادارہ صحت جینوا۔ 27 مئی (اے پی پی) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہاہے کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران دنیا بھر میں صحت کے مراکزِ پرہونے والے حملوں میں تقریباً ایک ہزار افراد مارے گئے۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈبلیو ایچ او نے جاری کردہ اپنی تازہ رپورٹ میں کہا …

دو سال کے دوران ِ مراکز صحت پر حملوں میں ایک ہزار افراد مارے گئے، عالمی ادارہ صحت
جینوا۔ 27 مئی (اے پی پی) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہاہے کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران دنیا بھر میں صحت کے مراکزِ پرہونے والے حملوں میں تقریباً ایک ہزار افراد مارے گئے۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈبلیو ایچ او نے جاری کردہ اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ جنوری 2014ء سے لے کر دسمبر 2015ء تک 19 ممالک میں کیے گئے 594 حملوں میں 959 افراد ہلاک جبکہ 1561زخمی ہوئے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق اکٹھی 40 فیصد ہلاکتیں صرف شام میں ہوئیں، جہاں ہسپتالوں، ایمبولینسوں اور ہیلتھ ورکرز پر کیے گئے حملوں میں 352 افراد ہلاک ہوئے۔ شام کے بعد اس طرح کے سب سے زیادہ حملے فلسطینی علاقوں غزہ اور مغربی کنارے کے ساتھ ساتھ عراق اور لیبیا میں ریکارڈ کیے گئے۔

Leave a Reply