پشاور۔16دسمبر(اے پی پی)وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ مردان کے عظیم الشان جلسے نے ثابت کردیاکہ خیبرپختونخوا میںواقعی تبدیلی آچکی ہے اورخیبرپختونخواکے غیورعوام صرف اورصرف نوازشریف اورشیرکے نشان پرمہرثبت کرناچاہتے ہیںاورانشاءاللہ 2018کے عام انتخابات میںنام نہادتبدیلی کے دعویداروںکی ضمانتیںبھی ضبط کرادیںگے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان اینڈکمپنی کوپارلیمنٹ جعلی مگرتنخواہیںاصلی نظرآرہی تھی،عمران خان نے اس دفعہ قومی اسمبلی میںآکریوٹرن میںپی ایچ ڈی مکمل کرلی۔ان خیالات کااظہارانہوںنے مردان میںممتازسیاسی وسماجی رہنماحاجی …
دو ہزار اٹھارہ کے عام انتخابات میں نام نہاد تبدیلی کے دعویداروںکی ضمانتیں ضبط کرادیں گے،امیرمقام

مزید خبریں
پشاور۔16دسمبر(اے پی پی)وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ مردان کے عظیم الشان جلسے نے ثابت کردیاکہ خیبرپختونخوا میںواقعی تبدیلی آچکی ہے اورخیبرپختونخواکے غیورعوام صرف اورصرف نوازشریف اورشیرکے نشان پرمہرثبت کرناچاہتے ہیںاورانشاءاللہ 2018کے عام انتخابات میںنام نہادتبدیلی کے دعویداروںکی ضمانتیںبھی ضبط کرادیںگے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان اینڈکمپنی کوپارلیمنٹ جعلی مگرتنخواہیںاصلی نظرآرہی تھی،عمران خان نے اس دفعہ قومی اسمبلی میںآکریوٹرن میںپی ایچ ڈی مکمل کرلی۔ان خیالات کااظہارانہوںنے مردان میںممتازسیاسی وسماجی رہنماحاجی خان اکبرآفریدی کی پاکستان مسلم لیگ(ن)میں شمولیت کے موقع پرایک عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرپیر صابرشاہ،سینیٹرعباس آفریدی،ممبرقومی اسمبلی شہاب الدین خان، ممبر صوبائی اسمبلی جمشیدمہمندسمیت دیگرتمام صوبائی اسمبلی کے ممبران ،نواب ارسلا خان ہوتی اور پی ایم ایل مردان کے صدر عنایت باچا بھی موجودتھے۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ اے پی ایس کا دلخراش واقع اب بھی ہمارے دلوںپرنقش ہیں،ان معصوموںکی قربانیاںرائیگانہیںگئیں ۔








