اسلام آباد ۔ 31 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ 2020ءنتائج کا سال ہے،وزارت بحری امور میں بہت سے ایسے منصوبے شروع کریں گے جس سے ادارے کی بھلائی ہوگی ۔ وزارت بحری امور کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے سال 2019 کا آخری دن کراچی پورٹ اور کیماڑی میں عام لوگوں کے ساتھ گزارا …
دو ہزار بیس نتائج کا سال ہے،وزارت بحری امور میں ایسے منصوبے شروع کریں گے جس سے ادارے کی بھلائی ہوگی،وفاقی وزیر علی زیدی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ 2020ءنتائج کا سال ہے،وزارت بحری امور میں بہت سے ایسے منصوبے شروع کریں گے جس سے ادارے کی بھلائی ہوگی ۔ وزارت بحری امور کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے سال 2019 کا آخری دن کراچی پورٹ اور کیماڑی میں عام لوگوں کے ساتھ گزارا جہاں پر انہوں نے کیماڑی جیٹی کی اگست میں بارجز کے ذریعے شروع ہونے والی صفائی مہم کی کامیابی کی تعریف کی ۔انہوں نے جیٹی میں نئی تعمیرات کا جائزہ بھی لیا اور انہیں مستقبل کیلئے خوش آئند قرار دیا۔وفاقی وزیر علی زیدی نے کیماڑی اور دیگر ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا اور عام آدمی کے مسائل سنے ۔علی زیدی کراچی پورٹ بھی گئے اور وہاں کام کرنے والے مزدوروں کو درپیش مشکلات سنیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ 2020 نتائج کا سال ہے،حکومت میں آنے کے بعد میری ٹائم سیکٹر کی اصلاحات کو چیلنج کے طور پر لیا،بہت سے منصوبے ایسے ہیں جو 2020 میں اس سیکٹر کی بھلائی کیلئے شروع کئے جائیں گے۔








