ہانگ کانگ ۔ 06 مارچ (اے پی پی) ہانگ کانگ سٹاک ایکسچینج نے کہا ہے کہ 2016ءکے دوران اس کے خالص منافع میں 27 فیصدکمی ہوئی جس کی وجہ کارو باری سرگرمیوں میں کمی ہے۔ ایکسچینج کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق 2016ءکے دوران اس کا خالص منافع 5.8 ارب کینیڈین ڈالر (747.36 ملین امریکی ڈالر) رہا جو ماہرین کے اندازوں (6 ارب ہانگ کانگ …
دو ہزار سولہ کے دوران ہانگ کانگ سٹاک ایکسچینج کے خالص منافع میں 27 فیصدکمی

مزید خبریں
ہانگ کانگ ۔ 06 مارچ (اے پی پی) ہانگ کانگ سٹاک ایکسچینج نے کہا ہے کہ 2016ءکے دوران اس کے خالص منافع میں 27 فیصدکمی ہوئی جس کی وجہ کارو باری سرگرمیوں میں کمی ہے۔ ایکسچینج کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق 2016ءکے دوران اس کا خالص منافع 5.8 ارب کینیڈین ڈالر (747.36 ملین امریکی ڈالر) رہا جو ماہرین کے اندازوں (6 ارب ہانگ کانگ ڈالر) سے معمولی کم ہے۔ اس کی وجہ عالمی مالیاتی منڈی میں اتار چڑھاﺅ اور عالمی سطح پر غیریقینی سیاسی و اقتصادی صورتحال ہے۔ ایکسچینج میں کاروبار کی اوسطاً یومیہ شرح 70 ارب ہانگ کانگ ڈالر رہی جو 2015ءکی نسبت 37 فیصد کم ہے۔








