دھمتوڑ میں علاقائی ثقافت اور روائتی کھیلوں کے فروغ کیلئے بچوں میں پیدل نیزہ بازی کے شاندار اور کامیاب ایونٹ کا انعقاد

ایبٹ آباد۔ 21 جنوری (اے پی پی):ایبٹ آباد کے علاقہ دھمتوڑ میں علاقائی ثقافت اور روائتی کھیلوں کے فروغ کیلئے بچوں میں پیدل نیزہ بازی کے شاندار اور کامیاب ایونٹ منعقد کیا گیا۔ پروگرام کا انعقاد نازر خان، احسن علی اعوان اور شاہزیب اعوان نے کیا ، مشترکہ کاوش کے ذریعہ بہترین انتظامات کے ساتھ خوبصورت ایونٹ کو کامیاب بنایا گیا۔ کھیلوں کے حوالہ سے نامور شخصیت نازر خان نے …

ایبٹ آباد۔ 21 جنوری (اے پی پی):ایبٹ آباد کے علاقہ دھمتوڑ میں علاقائی ثقافت اور روائتی کھیلوں کے فروغ کیلئے بچوں میں پیدل نیزہ بازی کے شاندار اور کامیاب ایونٹ منعقد کیا گیا۔ پروگرام کا انعقاد نازر خان، احسن علی اعوان اور شاہزیب اعوان نے کیا ، مشترکہ کاوش کے ذریعہ بہترین انتظامات کے ساتھ خوبصورت ایونٹ کو کامیاب بنایا گیا۔ کھیلوں کے حوالہ سے نامور شخصیت نازر خان نے یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ یہ پروگرام بچوں میں روائتی کھیلوں سے دلچسپی، نظم و ضبط اور کھیلوں کے جذبہ کو فروغ دینے کیلئے منعقد کیا گیا ہے۔

جس میں بڑی تعداد میں بچوں نے شرکت کی اور اپنی مہارت کا عملی مظاہرہ کیا۔ سنگل پیدل نیزہ بازی میں نواں شہر نے پہلی، چمنکہ نے دوسری اور دھمتوڑ نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ سیکشن پیدل نیزہ بازی بچوں کے ایونٹ میں دھمتوڑ نے پہلی، نواں شہر نے دوسری اور چمنکہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پروگرام میں والدین اور شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور بچوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ یہ ایونٹ علاقائی ثقافت اور روایتی کھیلوں کے فروغ کیلئے ایک قابل تحسین قدم ثابت ہوا۔

مزید خبریں