سٹی ٹریفک پولیس ملتان نے دھند کے موسم میں ٹریفک حادثات کی روک تھام اور قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے ٹریکٹر ٹرالیوں سمیت کمرشل گاڑیوں کے ڈرائیوروں کی روڈ سیفٹی کے حوالے سے آگاہی مہم شروع کر دی ہے
دھند میں حادثات سے بچاؤ، ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیوروں کو روڈ سیفٹی بریفنگ، ریفلیکٹر اسٹیکرز تقسیم

مزید خبریں
ملتان۔ 04 نومبر (اے پی پی):سٹی ٹریفک پولیس ملتان نے دھند کے موسم میں ٹریفک حادثات کی روک تھام اور قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے ٹریکٹر ٹرالیوں سمیت کمرشل گاڑیوں کے ڈرائیوروں کی روڈ سیفٹی کے حوالے سے آگاہی مہم شروع کر دی ہے۔
اس سلسلے میں ڈرائیوروں کو خصوصی بریفنگ دیتے ہوئے ہدایت کی گئی کہ دھند کے دوران انتہائی احتیاط سے گاڑی چلائیں، مناسب فاصلہ برقرار رکھیں، غلط اوورٹیکنگ سے گریز کریں اور کم حدِ نگاہ کی صورت میں فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں۔انہیں گاڑیوں کے پیچھے نمایاں ریفلیکٹر اسٹیکرز لگانے کی اہمیت سے بھی آگاہ کیا گیا۔
ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیوروں کو شہر کی حدود میں داخلے کے لیے مقررہ اوقاتِ کار کی پابندی کرنے اور ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت بھی کی گئی۔آگاہی مہم کے دوران سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے کمرشل ڈرائیوروں میں ریفلیکٹر اسٹیکرز اور روڈ سیفٹی سے متعلق پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے تاکہ دھند کے موسم میں حادثات کی روک تھام اور محفوظ سفری سہولیات کو یقینی بنایا جا سکے۔








