دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تمام سیاسی قوتیں اتحاد کا مظاہرہ کریں، یہ چیلنج اجتماعی ذمہ داری کے بغیر عبور نہیں کیا جا سکتا، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف سینیٹراعظم نذیر تارڑ نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام سیاسی قوتوں پر زور دیا ہے کہ وہ اتحاد کا مظاہرہ کریں، یہ چیلنج اجتماعی ذمہ داری کے بغیر عبور نہیں کیا جا سکتا۔پیر کے روز ایوان بالا میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کے اہلکار روزانہ قربانیاں دے رہے ہیں تاکہ ملک کی حفاظت …

اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف سینیٹراعظم نذیر تارڑ نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام سیاسی قوتوں پر زور دیا ہے کہ وہ اتحاد کا مظاہرہ کریں، یہ چیلنج اجتماعی ذمہ داری کے بغیر عبور نہیں کیا جا سکتا۔پیر کے روز ایوان بالا میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کے اہلکار روزانہ قربانیاں دے رہے ہیں تاکہ ملک کی حفاظت کی جا سکے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کوئی بھی سیاسی جماعت خود کو خطائوں سے مبرا نہیں کہہ سکتی ،انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ انتخابی احتساب یا یکطرفہ بیانیے قومی بحران کے حل میں مددگار نہیں ہیں۔انہوں نے سیاست کو مذاق، طنز اور الزامات کا میدان بنانے سے خبردار کیا، کیونکہ ان عادات سے عوامی مباحثہ زہر آلود ہوتا ہے اور قومی ہم آہنگی کمزور پڑتی ہے۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج، پولیس اہلکار اور عام شہری وطن کی حفاظت کے لیے عظیم قربانیاں دے رہے ہیں۔انہوں نے سیاسی جماعتوں سے درخواست کی کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی حمایت کریں نہ کہ ان کو کمزور کریں،انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دہشت گردی کو شکست دینے کے لیے ریاستی اداروں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہونا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بقاء اجتماعی ذمہ داری، قومی اتحاد اور خود احتسابی پر منحصر ہے ۔