نیویارک ۔ 3 جنوری (اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے عالمی ادارہ میں امریکی سفیرکی طرف سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہتر کارکردگی نہ دکھانے کے الزام کے بعد ریکارڈ کی درستگی کرتے ہو ئے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکی امداد کو کبھی بھی مدنظر نہیں رکھا بلکہ اپنے مفادات اور اپنے قومی …
دہشت گردی کے خلاف بین الاقوامی جنگ میں پاکستان نے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں سراہا نہ گیا تو تعاون پر نظر ثانی بھی کر سکتے ہیں اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا امریکی سفیر کو جواب
نیویارک ۔ 3 جنوری (اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے عالمی ادارہ میں امریکی سفیرکی طرف سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہتر کارکردگی نہ دکھانے کے الزام کے بعد ریکارڈ کی درستگی کرتے ہو ئے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکی امداد کو کبھی بھی مدنظر نہیں رکھا بلکہ اپنے مفادات اور اپنے قومی اصولوں کو مدنطر رکھا۔ اور اگر ہمارے اس تعاون کو نہ سراہا گیا تو ہم اپنے اس تعاون پر نظر ثانی بھی کر سکتے ہیں ۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے عالمی ادارے میں امریکی سفیر نکی ہیلی کی طرف سے نیوز کانفرس میں امریکی امداد کے حوالہ سے پاکستان کے خلاف الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف بین الاقوامی جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں اور دہشت گردی کے خلاف اہم کرداراد کیا ۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف دنیا بھرکا سب سے بڑا آپریشن بھی کیا ۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ امریکی امداد اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حوالہ سے امر یکا کی ترجمانی کرتے ہوئے نیکی ہیلی نے امریکی ناکامیوں کا ملبہ دوسروں پر ڈالا ہے اور پاکستان پر امداد لے کر دھوکہ دہی اور دوہرے کردار جیسے بے بنیاد الزامات لگائے جن میں کو ئی صداقت بھی نہیں ہے ۔









