دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں اپنے تجربات سے سنگاپور کو مستفید کرنے کے لیے تیار ہیں، ترک وزیراعظم

انقرہ ۔ 22 اگست (اے پی پی) ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ ترکی عالمی دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کے معاملے میں اپنے تجربات سے سنگاپور کو مستفید کرنے کے لیے تیار ہے۔ترک خبررساں ادارے کے مطابق وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ ترکی عالمی دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کے معاملے میں اپنے تجربات سے سنگاپور کو مستفید کرنے کے لیے …

انقرہ ۔ 22 اگست (اے پی پی) ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ ترکی عالمی دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کے معاملے میں اپنے تجربات سے سنگاپور کو مستفید کرنے کے لیے تیار ہے۔ترک خبررساں ادارے کے مطابق وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ ترکی عالمی دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کے معاملے میں اپنے تجربات سے سنگاپور کو مستفید کرنے کے لیے تیار ہے۔ انھوں نے سنگاپور کے وزیر اعظم لین حسائن لونگ کے ساتھ قصر استانہ میں بین الاوفود مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر انھوں نے سنگاپور کے 52 ویں یوم آزادی کی مبادکباد دیتے ہوئے کہا کہ مجھے سنگاپور کے دورے سے دلی مسرت ہوئی ہے۔ جنوب مشرقی ایشیائی علاقے کی اہمیت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ہم سنگاپور کے ساتھ دوستانہ ماحول میں تعلقات کو فروغ دینے کو بڑی اہمیت دیتے ہیں ۔

Leave a Reply