دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں،امریکی ترجمان

واشنگٹن۔4ستمبر (اے پی پی):امریکا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہونے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے گزشتہ روز اپنی معمول کی نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں امریکا اور پاکستان کا مشترکہ مفاد ہے اور ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان …

واشنگٹن۔4ستمبر (اے پی پی):امریکا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہونے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے گزشتہ روز اپنی معمول کی نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں امریکا اور پاکستان کا مشترکہ مفاد ہے اور ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔

انہوں نے بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام نے پرتشدد انتہا پسند دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا ہے اور ہمارے دل دہشت گردی کے واقعات میں جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں اور پیاروں کے لئے دکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں توانائی کی کمی کو دور کرنے میں مدد کرنا امریکا کی ترجیح ہے اور ہم حکومت پاکستان کے ساتھ توانائی کے تحفظ پر بات چیت جاری رکھیں گے۔