نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی ازبک وزیر خارجہ سے ملاقات، باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے منگل کو بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہانِ مملکت کے اجلاس کے موقع پر ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف سے ملاقات کی۔

بشکیک۔1ستمبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے منگل کو بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہانِ مملکت کے اجلاس کے موقع پر ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف سے ملاقات کی۔

دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان قریبی اور بڑھتی ہوئی شراکت داری کا اعادہ کیا اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔