نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے درمیان بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہانِ مملکت کے اجلاس سے قبل گرمجوشی کے ماحول میں مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات

مزید خبریں
بشکیک۔1ستمبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے درمیان بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہانِ مملکت کے اجلاس سے قبل گرمجوشی کے ماحول میں مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
منگل کو دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور مسلسل رابطے کی اہمیت کا اعادہ کیا۔ نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ جون 2026 کے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر تنازعے کے دونوں فریقوں کی جانب سے مخلصانہ عمل درآمد ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔








