نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی بشکیک میں بیلاروس کے وزیر خارجہ سے ملاقات
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی بشکیک میں بیلاروس کے وزیر خارجہ سے ملاقات
بشکیک۔1ستمبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہانِ مملکت کے اجلاس کے موقع پر بیلاروس کے وزیر خارجہ میکسم ریزھنکوف سے ملاقات کی۔ منگل کو دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔