شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہ اجلاس کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں شروع ہو گیا، پاکستان ایس سی او سربراہان مملکت کی کونسل کی صدارت سنبھالے گا

شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہ اجلاس کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں شروع ہو گیا۔

بشکیک۔1ستمبر (اے پی پی):شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہ اجلاس کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں شروع ہو گیا۔

منگل کو سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے مرکزی ہال میں آمد پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کرغزستان کے صدر صادر ژاپاروف نے گرمجوشی سے استقبال کیا۔ اجلاس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں،اجلاس سے قبل رکن ممالک کے رہنماؤں کا گروپ فوٹو ہوا۔اجلاس میں پاکستان 27 ۔ 2026 کے لئے شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہان مملکت کی کونسل کی صدارت سنبھالے گا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس سے خطاب کریں گے اور علاقائی و عالمی امور پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔

وزیراعظم ایس سی او پلس سربراہ اجلاس میں بھی شرکت کریں گے ۔ وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کرنے والے مختلف ممالک کے رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ملاقاتوں میں باہمی تعلقات، تجارت و سرمایہ کاری، علاقائی تعاون اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔وزیراعظم کرغزستان کے صدر صادر ژاپاروف سے دوطرفہ ملاقات کریں گے،ملاقات میں پاکستان اور کرغزستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔