اسلام آباد۔2فروری (اے پی پی):اسلامی نظریاتی کونسل کا 244 واں اجلاس پیر کو چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی کی زیر صدارت منعقد ہوا، کونسل نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ ہندوستان اور فتنۃ الخوارج کی طرف سے ہونے والے دہشت گردانہ واقعات کی شدید مذمت کی ، چیئرمین کونسل نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم افواج …
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، قرآنی اوراق و مقدس اوراق کو دىگر عام اوراق سے الگ ری سائىکلنگ کے مراحل سے گزارا جائے، اسلامی نظریاتی کونسل

مزید خبریں
اسلام آباد۔2فروری (اے پی پی):اسلامی نظریاتی کونسل کا 244 واں اجلاس پیر کو چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی کی زیر صدارت منعقد ہوا، کونسل نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ ہندوستان اور فتنۃ الخوارج کی طرف سے ہونے والے دہشت گردانہ واقعات کی شدید مذمت کی ، چیئرمین کونسل نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
اسلامی نظریاتی کونسل کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شہداء اور حال ہی میں وفات پانے والے سابق اراکین کونسل مولانا فضل الرحیم اور محمد جلال الدین ایڈوکیٹ کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔کونسل نے قانون انفساخ نکاح مسلمانان 1939ء کے تحت اسباب فسخ نکاح کا جائزہ لیا اور سپیشل کمیٹی جینڈر مین سٹریمنگ کی تجاویز سے اصولی طور پر اتفاق کرتے ہوئے قرار دیا کہ خاوند کے مفقود الخبر ہونے کی صورت میں اگر بیوی کو عفت وعصمت کا مسئلہ ہو تو دو سال انتظار کے بعد بیوی فسخ نکاح کے لیے عدالت سے رجوع کرسکتی ہے۔
اسی طرح نفقے کی عدم ادائىگی کی صورت میں ایک سال کی مدت کے بعد فسخ کیا جا سکتا ہے۔ خاوند کے قید ہونے کی صورت میں تین سال بعد فسخ نکاح کے لیے عدالت سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔نامردی، فرائض زوجیت کی عدم ادائیگى پر قدرت، ذہنی امراض یا دیگر امراض خبیثہ کی صورت میں ایک سال کی مدت انتظار کے بعد فسخ نکاح کیا جا سکتا ہے۔ باپ دادا کی طرف سے بچپن کے نکاح میں اگر سوئے اختیار ثابت ہو جائے تو بھی فسخ نکاح کیا جا سکتا ہے۔اجلاس میں کونسل نے رحم کی پیوندکاری کے متعلق استفسار میں قرار دیا کہ ایسی خاتون جو تولید کی طبعی عمر گزار چکی ہو چند شرائط کے ساتھ اس کے رحم کو بطور پیوندکاری منتقل کیا جا سکتا ہے۔
ڈیورل ریپئر پیچ (Dural repair patch) کے بارے میں کونسل نے قرار دیا کہ اس کا استعمال درست نہیں۔ مقدس اوراق کی ری سائیکلنگ کی منظوری دیتے ہوئے کونسل نے قرار دیا کہ احتیاط کا تقاضا ہے کہ قرآنی اوراق و مقدس اوراق کو دىگر عام اوراق سے الگ ری سائىکلنگ کے مراحل سے گزارا جائے۔ وزارت قانون وانصاف کے استفسار کے ضمن میں کونسل نے قرار دیا کہ غیرت کے نام پر قتل خلاف اسلام ہے ، کسی بھی شخص کو کسی بھی حالت میں قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں۔
اجلاس مىں صاحبزادہ حسان حسىب الرحمٰن ، طاہر محمود اشرفى، رانا شفىق پسرورى، ڈاكٹر عزىر محمود الازہرى ، مفتى محمد زبىر ،سىد سعىد الحسن، پىر شمس الرحمٰن مشہدى ، بیرسٹر عتیق الرحمٰن بخاری، حافظ محمد امجد،علامہ ىوسف اعوان و دیگر نے شرکت کی۔







