اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی) پانی و بجلی کے وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ بھارتی ایجنٹ دہشت گردی کے ذریعہ لوگوں کی زندگیوں سے کھیلتا رہا ہے، اسے سرعام عوام کے سامنے سزا دینی چاہئے، بھارت نے اجمل قصاب کو پاکستان کے ساتھ جوڑا اور اسے سزائے موت دی۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا …
دہشت گرد بھارتی ایجنٹ کو سرعام عوام کے سامنے سزا دینی چاہئے، عابد شیر علی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی) پانی و بجلی کے وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ بھارتی ایجنٹ دہشت گردی کے ذریعہ لوگوں کی زندگیوں سے کھیلتا رہا ہے، اسے سرعام عوام کے سامنے سزا دینی چاہئے، بھارت نے اجمل قصاب کو پاکستان کے ساتھ جوڑا اور اسے سزائے موت دی۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی ایجنٹ کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔ بھارت نے اجمل قصاب کو پاکستان کے ساتھ جوڑا اور اسے سزائے موت دی جبکہ پاکستان کی سرزمین پر بھارتی دہشت گرد دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہوئے ایسے لوگوں کو سرعام چوراہوں پر لٹکایا جائے تاکہ آئندہ اس طرح کی حرکات کرنے والے پاکستان میں قدم رکھنے سے پہلے سوچیں گے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ بھارتی ایجنٹ کی سزا پر عمل کیا جائے گا پاکستان کسی کی دھمکیوں سے ڈرنے والا نہیں۔








