دہشت گرد قوتوں کو شکست دینے کیلئے عالمی برادری کے ساتھ تعاون کیلئے تیارہیں،ترجمان چینی وزارت خارجہ

بیجنگ ۔ 4 مئی (اے پی پی)چین نے کہاہے کہ دہشت گرد قوتوں کو شکست دینے کیلئے چین عالمی برادری کے ساتھ تعاون کیلئے تیارہے۔یہ بات چین کے دفترخارجہ کے ترجمان نے گزشتہ روز پریس بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں کہی۔ چینی دفترخارجہ کے ترجمان سے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں نیٹو فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ بارے سوال کیا گیا تھا۔ترجمان نے کہاکہ چین ہر قسم …

بیجنگ ۔ 4 مئی (اے پی پی)چین نے کہاہے کہ دہشت گرد قوتوں کو شکست دینے کیلئے چین عالمی برادری کے ساتھ تعاون کیلئے تیارہے۔یہ بات چین کے دفترخارجہ کے ترجمان نے گزشتہ روز پریس بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں کہی۔ چینی دفترخارجہ کے ترجمان سے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں نیٹو فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ بارے سوال کیا گیا تھا۔ترجمان نے کہاکہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کا مخالف ہے ۔انہوں نے کہاکہ علاقائی سلامتی اورامن کو یقینی بنانے کیلئے دہشت گرد قوتوں کو شکست دینے کیلئے چین عالمی برادری کے ساتھ تعاون کریگا۔

مزید خبریں

Leave a Reply