اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ دہشت گرد ملک کی ترقی اور جمہوری عمل کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہیں لیکن جمہوری قوتوں کو اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا تاکہ ان عناصر کی حوصلہ شکنی کی جائے جو ملک میں افراتفری پھیلا کر اپنے مذموم عزائم کا حصول ممکن بنانا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ …
دہشت گرد ملک کی ترقی اور جمہوری عمل کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہیں، چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ دہشت گرد ملک کی ترقی اور جمہوری عمل کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہیں لیکن جمہوری قوتوں کو اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا تاکہ ان عناصر کی حوصلہ شکنی کی جائے جو ملک میں افراتفری پھیلا کر اپنے مذموم عزائم کا حصول ممکن بنانا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ دھماکہ اس وقت کیا گیا ہے جب پاکستان میں انتخابی عمل کی صورت میں اہم پیش رفت ہونے جارہی ہے اور تمام سیاسی جماعتیں انتخابی مہم کی صورت میں عوامی رابطے میں مصروف عمل ہیں تاہم ہمیں اس بات کا اعادہ کرنا ہوگا کہ ان عناصر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں ہی اس قوم کی فلاح ہے ۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بلور خاندان نے دہشت گردی کے خلاف عظیم قربانیاں دی ہیں اور قوم انہیں تسلیم کرتی ہے اور آج ہم سب یکجہتی کے طور پر ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ چیئرمین سینیٹ نے یکہ توت میں اے این پی کے جلسہ میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔








