دہلی کے قتل عام کی ذمہ داری ہندوستان کی سیکولر قیادت پر عائدہوتی ہے، چوہدری فوادحسین

اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ دہلی کے قتل عام کی اصل ذمہ داری دنیا اور ہندوستان کی سیکولر قیادت پر عائدہوتی ہے۔ دہلی میں ایک بزرگ مسلمان خاتون کو موت کے گھاٹ اتارنے کے واقعہ پر جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ دہلی کے قتل عام کی اصل ذمہ داری دنیا …

اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ دہلی کے قتل عام کی اصل ذمہ داری دنیا اور ہندوستان کی سیکولر قیادت پر عائدہوتی ہے۔ دہلی میں ایک بزرگ مسلمان خاتون کو موت کے گھاٹ اتارنے کے واقعہ پر جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ دہلی کے قتل عام کی اصل ذمہ داری دنیا کی اور ہندوستان کی سیکولر قیادت پر عائد ہوتی ہے جنہوں نے ایسے وقت پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے جب اہل دانش اس بات کی نشاندہی کر چکے ہیں کہ مودی جنون انتہائی حد تک سرائیت کر جائے گا اور وہ کورونا وائرس کی وبا سے کہیں زیادہ تباہ کن ہوگا۔