دیوار چین کے 10نئے سیاحتی راستوں کا افتتاح کر دیا گیا

بیجنگ۔10ستمبر (اے پی پی):چین کے دارالحکومت بیجنگ میں دیوار چین کی سیر کرنے والوں کے لیے10نئے سیاحتی راستوں کا افتتاح کر دیا ہے۔ چینی خبررساں ادارے کے مطابق دیوار چین کی انتظامیہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ نئے راستوں میں 9 دیہاتوں اور 27 قدرتی علاقوں کو شامل کیا گیا ہے جو بیجنگ میں عظیم دیوار کے بڑے حصوں جیسے جویانگوان ، بادلنگ اور متیانیو کو آپس …

بیجنگ۔10ستمبر (اے پی پی):چین کے دارالحکومت بیجنگ میں دیوار چین کی سیر کرنے والوں کے لیے10نئے سیاحتی راستوں کا افتتاح کر دیا ہے۔

چینی خبررساں ادارے کے مطابق دیوار چین کی انتظامیہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ نئے راستوں میں 9 دیہاتوں اور 27 قدرتی علاقوں کو شامل کیا گیا ہے جو بیجنگ میں عظیم دیوار کے بڑے حصوں جیسے جویانگوان ، بادلنگ اور متیانیو کو آپس میں ملاتے ہیں ۔

انتظامیہ کے مطابق نئے راستوں کی نقاب کشائی بیجنگ گریٹ وال کلچر فیسٹیول کا ایک حصہ تھی۔واضح رہے کہ دیوار چین یونیسکو کا عالمی ثقافتی ورثہ ہے اور کئی باہم منسلک دیواروں پر مشتمل ہے، اس کی کل لمبائی 20ہزار کلومیٹر سے زیادہ ہے۔