ناگپور ۔ 10 نومبر (اے پی پی) بھارت نے بنگلہ دیش کو تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 30 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی، بنگلہ دیشی ٹیم 174 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آخری اوور کی دوسری گیند پر 144 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی، محمد نعیم کی 81 رنز کی اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ …
دیپک چھاہار کی ریکارڈ ساز باﺅلنگ، بھارت نے بنگلہ دیش کو آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں 30 رنز سے ہرا دیا

مزید خبریں
ناگپور ۔ 10 نومبر (اے پی پی) بھارت نے بنگلہ دیش کو تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 30 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی، بنگلہ دیشی ٹیم 174 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آخری اوور کی دوسری گیند پر 144 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی، محمد نعیم کی 81 رنز کی اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی، شیریاس آئر نے 62 اور لوکیش راہول نے 52 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ اس میچ کی خاص بات دیپک چھاہار کی ریکارڈ ساز باﺅلنگ ہے جنہوں نے 7 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کر کے نئی تاریخ رقم کی ہے۔ اتوار کو ناگپور میں کھیلے گئے آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں بھارتی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 174 رنز بنائے، شیریاس آئر نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 چھکوں کی مدد سے 62 رنز کی اننگز کھیلی، لوکیش راہول 52 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے، کپتان روہت شرما 2، شیکھر دھون 19 اور ریشبھ پانٹ 6 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے، منیش پانڈے 22 اور شیوام 9 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے، سومیا سرکار اور شافع الاسلام نے 2، 2 اور العمین حسین نے ایک وکٹ لی۔ جواب میں بنگلہ دیشی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 19.2 اوورز میں 144 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی، محمد نعیم کے سوا بنگال ٹائیگرز کا کوئی بھی کھلاڑی حریف باﺅلرز کا ڈٹ کر مقابلہ نہ کر سکا، محمد نعیم نے 81 رنز کی اننگز کھیلی لیکن وہ ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے، لٹن داس 9 سومیا سرکار صفر، محمد متھن 27، مشفق الرحیم صفر، کپتان محموداللہ8، عفیف حسین صفر، عامن الاسلام 9، شافع الاسلام 4 اور مستفیض الرحمان 1 رن بنا کر آﺅٹ ہوئے، دیپک چھاہار نے 6 شیوام نے 3 اور یزویندرا چھاہل نے ایک وکٹ لی۔








