چین نےمتعلقہ بین الاقوامی سمندری حدود میں کی جانے والی چینی سرگرمیوں پر جاپان کے نام نہاد تحفظات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے انہیں مسترد کر دیا۔ سی جی ٹی این کے مطابق چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لین جیان نے منگل کو یومیہ پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ چین اور روس کی مشترکہ فوجی مشقوں اور مشترکہ بحری گشت کے حوالے سے متعلقہ چینی ادارے پہلے …
دیگر ممالک کی جائز سرگرمیوں کو بدنام کرنے کی جاپانی کوششوں پر عالمی برادری کو ہوشیار رہنا چاہیے، چین

مزید خبریں
بیجنگ۔21جولائی (اے پی پی):چین نےمتعلقہ بین الاقوامی سمندری حدود میں کی جانے والی چینی سرگرمیوں پر جاپان کے نام نہاد تحفظات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے انہیں مسترد کر دیا۔ سی جی ٹی این کے مطابق چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لین جیان نے منگل کو یومیہ پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ چین اور روس کی مشترکہ فوجی مشقوں اور مشترکہ بحری گشت کے حوالے سے متعلقہ چینی ادارے پہلے ہی اپنا موقف واضح کر چکے ہیں۔ چین کی جانب سے متعلقہ بین الاقوامی سمندری حدود میں کی جانے والی سرگرمیاں بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی روایات کے عین مطابق ہیں۔
چینی ترجمان نے کہا کہ جاپان دیگر ممالک کی جائز اور قانونی سرگرمیوں کو بدنام کرنے اور انہیں سیاسی رنگ دینے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ بیرونی خطرات کا تاثر پیدا کر کے اپنی تیز رفتار ازسرِ نو عسکریت پسندی اور دوسری جنگِ عظیم کے بعد قائم ہونے والے بین الاقوامی نظام کو چیلنج کرنے کے لیے جواز تلاش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو جاپان کے اس خطرناک رجحان پر گہری نظر رکھنی چاہیے اور مشترکہ طور پر اس کی مزاحمت کرنی چاہیے۔







