دیہی علاقوں کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں،وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

اسلام آباد ۔ 09 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے دیہی علاقوں میں پانی، صحت، تعلیم سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں۔ وہ جمعرات کو وفاقی دارالحکومت کے دیہی علاقہ ڈھوک عباسی یونین کونسل 48 میں مرحوم چوہدری نثار وائس چیئرمین یونین کونسل کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے …

اسلام آباد ۔ 09 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے دیہی علاقوں میں پانی، صحت، تعلیم سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں۔ وہ جمعرات کو وفاقی دارالحکومت کے دیہی علاقہ ڈھوک عباسی یونین کونسل 48 میں مرحوم چوہدری نثار وائس چیئرمین یونین کونسل کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مرحوم مسلم لیگ (ن) کے دیرینہ کارکن تھے، ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، انہوں نے کبھی اصولوں پر سودے بازی نہیں کی، مرحوم بڑے کردار کے مالک تھے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کیلئے ان کے مشن کو جاری رکھا جائے گا۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ دیہی علاقوں کے مسائل سے وہ باخبر ہیں، پانی، صحت، تعلیم سمیت دیگر مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے ڈپٹی میئر اعظم خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ کی تعمیر و ترقی کیلئے ان کا کردار انتہائی اہم ہے۔

Leave a Reply