سڈنی۔1نومبر (اے پی پی):سائوتھ آسٹریلیا اور وکٹوریہ کی ٹیمیں دی مارش کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے 11ویں میچ میں 12 نومبر کو کیرن رولٹن اوول، ایڈیلیڈ، جنوبی آسٹریلیا کے مقام پر نبرد آزما ہوں گی۔ نیتھن میک سوینی سائوتھ آسٹریلیا کی قیادت کر یں گے جبکہ وکٹوریہ کوول سدرلینڈ لیڈ کریں گے۔ کرکٹ آسٹریلیا ( سی اے ) کے زیر اہتمام دی مارش کپ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے آسٹریلیا …
دی مارش کپ، سائوتھ آسٹریلیا اور وکٹوریہ کے درمیان دی مارش کپ کا 11 واں میچ 12 نومبر کو کھیلا جائے گا

مزید خبریں
سڈنی۔1نومبر (اے پی پی):سائوتھ آسٹریلیا اور وکٹوریہ کی ٹیمیں دی مارش کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے 11ویں میچ میں 12 نومبر کو کیرن رولٹن اوول، ایڈیلیڈ، جنوبی آسٹریلیا کے مقام پر نبرد آزما ہوں گی۔ نیتھن میک سوینی سائوتھ آسٹریلیا کی قیادت کر یں گے جبکہ وکٹوریہ کوول سدرلینڈ لیڈ کریں گے۔
کرکٹ آسٹریلیا ( سی اے ) کے زیر اہتمام دی مارش کپ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے آسٹریلیا میں جاری ہیں۔ ٹورنامنٹ میں 12نومبر کو ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں سائوتھ آسٹریلیا اور وکٹوریہ کی ٹیمیں دی مارش کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے 11ویں میچ میں 12 نومبر کو کیرن رولٹن اوول، ایڈیلیڈ، جنوبی آسٹریلیا میں پنجہ آزمائی کریں گی ۔ وکٹوریہ کی ٹیم اب تک تین میچز کھیل چکی ہے جن میں وہ دو میچز جیتنے کے بعد 9 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے۔ سائوتھ آسٹریلیا کی ٹیم اب تک تین میچ کھیل چکی ہے جس میں وہ ایک میچ جیت سکی ہے اور وہ پوائنٹس ٹیبل پر 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔
ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزما ہیں۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ آئندہ سال یکم مارچ کو کھیلا جائے گا۔








