د ہرے معیار کا مظاہرہ سلامتی کونسل کی ساکھ کو نقصان پہنچائے گا ، ایران

اقوام متحدہ۔3مارچ (اے پی پی):ایران پر امریکی حملے کے معاملے میں د ہرےمعیار کا مظاہرہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ساکھ کو نقصان پہنچائے گا۔ روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق یہ بات گزشتہ روز اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب عامر سعید ایراوانی نے کہی۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کے سامنے سوال یہ ہے کیا کوئی طاقتور ریاست اقوام متحدہ کے ایک خود …

اقوام متحدہ۔3مارچ (اے پی پی):ایران پر امریکی حملے کے معاملے میں د ہرےمعیار کا مظاہرہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ساکھ کو نقصان پہنچائے گا۔ روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق یہ بات گزشتہ روز اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب عامر سعید ایراوانی نے کہی۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کے سامنے سوال یہ ہے کیا کوئی طاقتور ریاست اقوام متحدہ کے ایک خود مختار رکن ملک پر استثنا کے ساتھ حملہ کر سکتی ہے؟ اگر جواب ہاں میں ہے تو پھر اقوام متحدہ کا چارٹر بے معنی ہے۔ اگر جواب نہیں میں ہے تو اس جارحیت کی مذمت کی جانی چاہیے اور اسے روکا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ د ہرے معیار سلامتی کونسل کی ساکھ کو تباہ کر دیں گے۔ خاموشی مزید قانون شکنی کی حوصلہ افزائی کرے گی۔ ایرانی مندوب نے ایک بار پھر اپنے ملک کے موقف کا اعادہ کیا کہ ایران نہ تو جنگ چاہتا ہے اور نہ ہی اس میں توسیع چاہتا ہے ، تاہم وہ اپنی خودمختاری سے دستبردار نہیں ہوگا۔