ذاتی، ثقافتی اورتفریحی خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 100 فیصد اضافہ ہوا، شماریات بیورو

اسلام آباد ۔ 11نومبر(اے پی پی) جاری مالی سال کے دوران ذاتی، ثقافتی اورتفریحی خدمات کی مجموعی برآمدات میں 100.01 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق ذاتی، ثقافتی اور تفریحی خدمات کی مجموعی برآمدات کا حجم جولائی و اگست 2019ء میں 330.06 ملین روپے تک بڑھ گیا جبکہ جولائی و اگست 2018ء کے دوران 165.02 ملین روپے کی برآمدات …

اسلام آباد ۔ 11نومبر(اے پی پی) جاری مالی سال کے دوران ذاتی، ثقافتی اورتفریحی خدمات کی مجموعی برآمدات میں 100.01 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق ذاتی، ثقافتی اور تفریحی خدمات کی مجموعی برآمدات کا حجم جولائی و اگست 2019ء میں 330.06 ملین روپے تک بڑھ گیا جبکہ جولائی و اگست 2018ء کے دوران 165.02 ملین روپے کی برآمدات کی گئی تھیں۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے 2 مہینوں کے دوران ذاتی ،ثقافتی اور تفریحی خدمات کی قومی برآمدات میں 165.04 ملین روپے یعنی 100 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پی بی ایس کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی و اگست 2019ء کے دوران آڈیو ویژوئل اور آرٹسٹک خدمات کی برآمدات میں 170.93 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے اور اس دوران برآمدات کا حجم 312.63 ملین روپے تک بڑھ گیا جبکہ جولائی و اگست 2018ء کے دورا ن115.39 ملین روپے کی برآمدات کی گئی تھیں اس طرح گزشتہ مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران آڈیو ویژیول اور آرٹسٹک خدمات کی قومی برآمدات میں 197.24 ملین روپے یعنی 170.93 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں