اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی):رائزنگ پاکستان موومنٹ کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ایک فکری نشت کا اہتمام کیا گیا جس میں موومنٹ کے رہنمائوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی،مقررین کا کہنا تھا کہ قیام پاکستان سے اب تک اہل کشمیر جس جدوجہد میں ہیں وہ کامیابی کے قریب ہے۔ تقریب رائزنگ پاکستان موومنٹ کے مرکزی دفتر گلبرگ گرین میں منعقد کی گئی جس …
رائزنگ پاکستان موومنٹ کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر فکری نشت کا اہتمام، قیام پاکستان سے اب تک اہل کشمیر جس جدوجہد میں ہیں وہ کامیابی کے قریب ہے،رہنمائوں کا خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی):رائزنگ پاکستان موومنٹ کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ایک فکری نشت کا اہتمام کیا گیا جس میں موومنٹ کے رہنمائوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی،مقررین کا کہنا تھا کہ قیام پاکستان سے اب تک اہل کشمیر جس جدوجہد میں ہیں وہ کامیابی کے قریب ہے۔
تقریب رائزنگ پاکستان موومنٹ کے مرکزی دفتر گلبرگ گرین میں منعقد کی گئی جس میں تنظیم کی ڈپٹی چیف آرگنائزر رخشندہ تسنیم ، سیکرٹری اطلاعات صائمہ اے بھٹی اور رکن حسنہ خٹک کے علاوہ کشمیری رہنما محمد بشیر راجہ اور سول سوسائٹی کے نمائندگان کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ مقررین کا کہنا تھا کہ قیام پاکستان سے اب تک اہل کشمیر جس جدوجہد میں ہیں وہ ایک نازک مرحلے میں داخل ہو چکی ہے جو کامیابی کے قریب ہے ۔
انہوں نے کہا کہ رائزنگ پاکستان کشمیر کے عوام کے ساتھ ان کی جدوجہد میں پہلے قدم پہ ساتھ ہے اور آج کشمیر کے نوجوان جس بے یقینی اور کشمکش کا شکار ہیں وقت کی ضرورت ہے کہ ان کے احساسات کو سمجھتے ہوئے ان کی صحیح خطوط پہ رہمنائی کی جائے اور اہل کشمیر کے جذبات کے مطابق کشمیر کے بارے میں تمام فیصلوں میں انہیں مدنظر رکھا جائے ۔
محمدبشیر راجہ نے کہا کہ کشمیری عوام کا مسئلہ اس وقت تک حل نہیں ہو گا جب تک کشمیر متعلق کسی بھی فیصلے میں کشمیری عوام شامل نہ ہو ں ،اقوام متحدہ سمیت دنیا میں امن کے پیامبر اس بات کو تسلیم کریں کہ کسی بھی ملک کا حق خودارادیت ہی امن کا ضامن ہے نہ کہ کسی مسلط ملک کی درپردہ حمایت کی جائے ۔
تقریب کے دوران رائزنگ پاکستان موومنٹ اور سول سوسائٹی کی جانب سے 2 منٹ کی خاموشی اختیار کر کے کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ان کی بہادری کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔








