رائٹر کے صحافی اعصام عبداللہ کی موت لبنان میں اسرائیلی سرحد سے ہونے والے ٹارگٹڈ حملے کا نتیجہ ہے، رپورٹرز ود آئوٹ بارڈرز

68
صحافی اعصام عبداللہ

پیرس۔30اکتوبر (اے پی پی):صحافیوں کی بین الاقوامی تنظیم ’’رپورٹرز ود آئوٹ بارڈرز ‘‘(آر ایس ایف)نے برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز سے وابستہ صحافی اعصام عبداللہ کی موت لبنان میں اسرائیلی سرحد سے ہونے والے ٹارگٹڈ حملے کا نتیجہ ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق 13 اکتوبر کو جنوبی لبنان میں اسرائیلی سرحد سے ہونے والے ٹارگٹڈ حملے میں برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز سے وابستہ صحافی اعصام عبداللہ جاں بحق ہو گئے۔ رپورٹرز ود آئوٹ بارڈرز (آر ایس ایف)نے گزشتہ روز بیان میں کہا کہ صرف 30 سیکنڈز کے دوران 2 حملے اسی جگہ کیے گئے جہاں صحافی اپنی پیش ورانہ سرگرمیوں کے لیے موجود تھے۔