راجرز کپ ٹینس، سیمونا ہالپ نے ویمنز سنگلز ٹائٹل جیت لیا

مونٹریال۔ 13 اگست(اے پی پی)رومانیہ کی نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک سیمونا ہالپ نے راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ کا ویمنز سنگلز ٹائٹل جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں سیلونی سٹیفنز کو شکست دیکر دوسری مرتبہ یہ ٹائٹل اپنے نام کیا۔ کینیڈا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز فائنل میں سٹار رومانوی کھلاڑی اور عالمی نمبر ایک سیمونا ہالپ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکن …

مونٹریال۔ 13 اگست(اے پی پی)رومانیہ کی نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک سیمونا ہالپ نے راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ کا ویمنز سنگلز ٹائٹل جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں سیلونی سٹیفنز کو شکست دیکر دوسری مرتبہ یہ ٹائٹل اپنے نام کیا۔ کینیڈا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز فائنل میں سٹار رومانوی کھلاڑی اور عالمی نمبر ایک سیمونا ہالپ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکن کھلاڑی سیلونی سٹیفنز کو سخت مقابلے کے بعد 7-6(8-6)، 3-6 اور 6-4 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔ سیمونا ہالپ نے اپنے کیریئر میں دوسری مرتبہ یہ ٹائٹل اپنے نام کیا۔