انڈین ویلز ۔ 20 مارچ (اے پی پی) سوئٹزرلینڈ کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور آسٹریلین اوپن چیمپئن راجر فیڈرر نے پانچویں مرتبہ انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں ہم وطن سٹانسلاس وارینکا کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی شہر انڈین ویلز میں جاری مینز سنگلز مقابلوں کے فائنل میں سوئٹزرلیند کے راجر فیڈرر اور انکے ہم وطن سٹانسلاس …
راجر فیڈرر نے پانچویں مرتبہ انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

مزید خبریں
انڈین ویلز ۔ 20 مارچ (اے پی پی) سوئٹزرلینڈ کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور آسٹریلین اوپن چیمپئن راجر فیڈرر نے پانچویں مرتبہ انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں ہم وطن سٹانسلاس وارینکا کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی شہر انڈین ویلز میں جاری مینز سنگلز مقابلوں کے فائنل میں سوئٹزرلیند کے راجر فیڈرر اور انکے ہم وطن سٹانسلاس وارینکا آمنے سامنے تھے جس میں سابق عالمی نمبر ایک اور آسٹریلین اوپن چیمپئن راجر فیڈرر نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سٹانسلاس وارینکا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 7-5 سے ہرا کر ایونٹ اپنے نام کرلیا۔








