راشد خان ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں بہترین باﺅلنگ کرنے والے دنیا کے چوتھے باﺅلر بن گئے

سینٹ لوشیا ۔ 10 جون (اے پی پی) افغانستان ٹیم کے سپنر راشد خان ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں بہترین باﺅلنگ کرنے والے دنیا کے چوتھے باﺅلر بن گئے، راشد نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں 8.4 اوورز میں 18 رنز کے عوض 7 وکٹیں لیکر یہ کارنامہ انجام دیا، راشد کی تباہ کن باﺅلنگ کی بدولت کالی آندھی کی ٹیم 212 رنز کے …

سینٹ لوشیا ۔ 10 جون (اے پی پی) افغانستان ٹیم کے سپنر راشد خان ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں بہترین باﺅلنگ کرنے والے دنیا کے چوتھے باﺅلر بن گئے، راشد نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں 8.4 اوورز میں 18 رنز کے عوض 7 وکٹیں لیکر یہ کارنامہ انجام دیا، راشد کی تباہ کن باﺅلنگ کی بدولت کالی آندھی کی ٹیم 212 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 149 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں بہترین باﺅلنگ کرنے کا عالمی اعزاز سری لنکا کے چمندا واس کو حاصل ہے جنہوں نے 2001ءمیں زمبابوے کے خلاف میچ میں 19 رنز کے عوض 8 وکٹیں لی تھیں، پاکستان کے شاہد آفریدی 12 رنز کے عوض 7 وکٹیں لیکر دوسرے اور آسٹریلیا کے گلین میگراتھ 15 رنز کے عوض 7 وکٹیں لیکر تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply