راشد منہاس شہید کا 49 واں یوم شہادت قومی جوش وجذ بے اور عقیدت و احترام سے منایا گیا

اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) پاکستان بھر میںراشد منہاس شہید کا 49 واں یوم شہادت جمعرات کوقومی جوش وجذ بے اور عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ راشد منہاس شہید 17 فروری 1951ءمیں کراچی میں پیدا ہوئے اورمارچ 1969ءمیں ایئرفورس میں جی ڈی پائلٹ کی حیثیت سے کمیشن حاصل کیا۔ 20 اگست 1971ءکوT-33جیٹ ٹرینرپر معمول کے تربیتی مشن کے دوران راشد منہاس شہید کے فلائٹ انسٹرکٹر لیفٹیننٹ …

اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) پاکستان بھر میںراشد منہاس شہید کا 49 واں یوم شہادت جمعرات کوقومی جوش وجذ بے اور عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ راشد منہاس شہید 17 فروری 1951ءمیں کراچی میں پیدا ہوئے اورمارچ 1969ءمیں ایئرفورس میں جی ڈی پائلٹ کی حیثیت سے کمیشن حاصل کیا۔ 20 اگست 1971ءکوT-33جیٹ ٹرینرپر معمول کے تربیتی مشن کے دوران راشد منہاس شہید کے فلائٹ انسٹرکٹر لیفٹیننٹ مطیع الرحمان نے ان سے جہاز کا کنٹرول لے کر طیارے کو بھارت لے جانے کی کوشش کی تاہم راشدمنہاس نے اس کوشش کو ناکام بنا دیا اور دشمن ملک کے حوالے ہونے کے بجائے جام شہادت نوش فرمانے کو ترجیح دی۔ ان بعد از شہادت ان کی بہادری کے اعتراف میں پاکستان کا اعلیٰ ترین فوجی ایوارڈ نشان حیدر دیا گیا۔وہ نشان حیدر پانے والے پاک فضائیہ کے سب سے کم عمرآفیسر شمار ہوتے ہیں۔

مزید خبریں